Super Easy Short Computer Notes To Improve Computer Literacy and Your IT Skills

Sponsored Links

Wednesday, April 1, 2020

پنجاب میں مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں

Leave a Comment

 پنجاب میں مستحق افراد کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف کروا دی گئی۔

پنجاب میں مستحق افراد  8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں
 sms 8070 service for poor families by government of Punjab during Corona Virus - Lock down in Punjab

اب پنجاب میں مستحق افراد  8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔مستحق افراد کو اب فارم بھر کر امداد لینے کی ضرورت نہیں وہ اپنے موبائل فون کے ذریعے 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کر سکیں گے۔

صوبائی وزیروزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  کے مطابق مستحق افراد 8070 پر اپنا نام اور شناختی کارڈ لکھ کر بھیجیں گے ۔نادرا کی ڈیٹابیس  سے ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کے بعد حکومت کی جانب سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جو افراد پڑھ لکھ سکتے ہیں  وہ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے بھی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔



0 comments:

Sponsored Links
.