Super Easy Short Computer Notes To Improve Computer Literacy and Your IT Skills

Sponsored Links

Friday, April 17, 2020

Matric and Intermediate Examination 2020 Schedule All Punjab Boards

Leave a Comment
Topic: Matric and Intermediate Examination 2020 Schedule All Punjab Boards 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2020 کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2020 کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات  کے نتائج کااعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ میں کیا جائے گا۔ نویں کلاس تھیوری امتحانات کا انعقاد 18 جون سے 27 جون تک ہوگا اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائےگا۔ انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ جبکہ فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،اورنتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائےگا۔

Sponsored Links

 پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اعلان کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچوں کی مارکنگ کا  سینٹرلائزڈ  نظام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔ صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کردیں۔  تاہم 4 جون تک کورونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔


میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے اور سٹوڈنٹس کے تھیوری میں حاصل کردہ نمبروں کے تناسب سے پریکٹیکل کے نمبر لگائے جائیں گے


Matric and Intermediate Examination 2020 Schedule All Punjab Boards
Matric and Intermediate Examination 2020 Schedule All Punjab Boards



0 comments:

Sponsored Links
.